23 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے والیبال کے عالمی مقابلوں میں پولینڈ کی طاقتور ٹیم کو شکست دیدی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال کی قومی ٹیم نے والیبال کے عالمی مقابلوں میں پولینڈ کی طاقتور ٹیم کو شکست دیدی ہے۔ اس سے قبل ایران کی ٹیم نے صربستان کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق پولینڈ کی والیبال ٹیم یورپ کی طاقتور ٹیموں میں شامل ہے جسے  ایران کی والیبال ٹیم نے شکست دیدی ہے پولینڈ کی ٹیم نے گذشتہ تین مقابلوں  جاپان، صربستان اور ارجنٹائنا کی قومی ٹیموں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی اور روس کی ٹیم کے بعد دوسرے نمبرپر تھی ایران کی ٹیم نے جاپان کی ٹیم کو شکست دی کیوبا کی ٹیم کے مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئی لیکن صربستان کی ٹیم کو ہرا کر ایرانی ٹیم میں نیا ولولہ پیدا ہوگیا ، آج ایرانی ٹیم نے  پولینڈ  اور یورپ کی طاقتور ٹیم کو ہرا کر بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔.......

/169